
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی ردوبدل کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے سیزن 7 میں کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو پشاور زلمی کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے بھی کپتان کی تبدیلی پر غور شروع کردیا ہے، عماد وسیم کی جگہ بابر اعظم کو کپتانی سونپی جائے گی۔ عماد وسیم کراچی کنگز کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ عماد وسیم پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن سے ہی کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ حسن علی پہلے 4 سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرکے گزشتہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹد کا حصہ بنے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News