Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Now Reading:

پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ڈھاکہ: بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگیا ہے جس کا پہلا آج ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جبکہ اس میچ کو دیکھنے کے لیے 12 ہزار 500 شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پانچ سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان بنگلہ دیش میں کوئی دو طرفہ سیریز کا میچ کھیلے جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل 12 مرتبہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آچکی ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچز میں 10 مرتبہ پاکستان نے فتح حاصل کی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے جن دو میچز میں کامیابی حاصل کی تھی وہ دونوں بنگلہ دیش میں ہی کھیلے گئے تھے۔

لہٰذا اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گئے 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف جیت کا تناسب 50 فیصد ہے۔

Advertisement

پاکستان ٹیم کی جانب سے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہیں۔

علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

دورہ بنگلادیش کے دوران پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی جس کا پہلا میچ 26 نومبر سے 30 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جبکہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا جو 8 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ سے پچھلی سیریزکلوزہارے اس بارجیتنے کی پوری کوشش کریں گے، شان مسعود
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان آج دبئی میں بھارت سے ٹکرائے گا
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ ناصر حسین نے انگلش کھلاڑیوں کو خبردار کردیا
فاطمہ ثناء کی نمبر ون آل راؤنڈر بننے کی خواہش
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہوگا
انگلش کپتان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر