
دنیائے فٹ بال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیریئرمیں 800 گول کرنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں۔
دنیائے فٹ بال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ روز پریمئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں مانسچر یانائیٹڈ کی طرف سے آرسنل کو 2 گول کیے جس کے بعد انہوں نے اپنے کیریئر میں 800 گول مکمل کرلیے ہیں۔
رونالڈو 800 گول کرنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کل 801 گول کیے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کل 1 ہزار 95 میچز کھیلے ہیں۔
رونالڈو کے کیریئر پر ایک نظر
رونالڈو نے مانچسٹر یانائیٹڈ سے کھیلتے ہوئے 130 گول، ریال میڈرڈ سے 450 گول، یووینٹس سے 101 گول جبکہ انہوں نے اپنے ملک پرتگال سے کھیلتے ہوئے ریکارڈ 115 گول اسکور کیے ہیں جو انٹرنیشنل گولز کا بھی ریکارڈ ہے۔
واضح رہے کہ گززشتہ روز مانچسٹر یانائیٹڈ نے آرسنل کو 3 گول کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی تھی جبکہ اس میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف پہلا گول فرنانڈس نے 44 ویں منٹ میں کیا۔
مانچسٹر یانائیٹڈ کی جانب سے دوسرا گول کرسٹیانو رونالڈو نے 52 ویں منٹ میں کیا جبکہ تیسرا گول بھی رونالڈو کے نام رہا جنہوں نے 70ویں منٹ میں پنلٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News