Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیز سیریز: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں

Now Reading:

ایشیز سیریز: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں

انگلینڈ نے ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون  میں چار تبدیلیاں کردیں۔

آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار 26 دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے ۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسرا ٹیسٹ ہارنے والی ٹیم سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے چار تبدیلیاں کی  گئی ہیں۔ جونی بیئر اسٹو ، زیک کرولی، جیک لیچ اور مارک ووڈ کو اسٹورٹ براڈ، روری برنز، اولی پوپ اور کرس ووکس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ  ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی: حسیب حمید، زیک کرولی، ڈیوڈ ملان ، جو روٹ (کپتان)، بین اسٹوکس، جونی بیئر اسٹو، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، مارک ووڈ، اولی رابنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔کپتان پیٹ کمنز، مائیکل نیسر کی جگہ لیں گے جبکہ اسکاٹ بولینڈ ٹانگ کی انجری کا شکار جھائی رچرڈسن کی جگہ ڈیبیو کریں گے۔

تاہم جوش ہیزل ووڈ  ابھی تک مکمل فٹ نہ ہونے کے سبب ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔

Advertisement

آسٹریلوی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی: ڈیوڈ وارنر، مارکس ہیرس، مارنس لبوشین ، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کارے (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولانڈ اور نیتھن لیون۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم   کو پانچ میچز کی سیریز میں  انگلینڈ پر 0-2  سے سبقت حاصل ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے با آسانی 9 وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں 275 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر