
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کو اسکواڈ میں مزید 2 کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت مل گئی۔
12 دسمبر کو ہونے والی پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں نظرانداز ہونے والے کرکٹرز کے لیے ایک اورسنہری موقع آگیا۔
ہر فرنچائز اب مزید 2، 2 کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرسکے گی۔ پی ایس ایل فرنچائزز نے ڈومیسٹک پرفارمرز کو پک کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر فرنچائز ایک ڈومیسٹک اور ایک غیر ملکی کھلاڑی یا پھر 2 ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو پک کرسکتی ہے۔
AdvertisementSquad size increased to 20 ✅
Pick Order for the remaining 2 Supplementary Picks 👇#HBLPSLDraft #HBLPSL7 pic.twitter.com/Zhq0mmdGEY— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 17, 2021
مزید 2 کھلاڑیوں کو پک کرنے کے لیے ڈرافٹنگ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔
واضح رہے کہ 12 دسمبر کو پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ میں احمد شہزاد، بین ڈنک ، کرس گیل ،کولن انگرام اور محمد عرفان سمیت کئی نامور ملکی و غیر ملکی کھلاڑی کسی فرنچائز میں جگہ نہ بناسکے۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔ایونٹ میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا ۔ 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
کوالیفائر میچ 23 فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر میچ بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا ۔
ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News