Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز کو چیف سلیکٹر کا عہدہ بھی مل گیا

Now Reading:

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز کو چیف سلیکٹر کا عہدہ بھی مل گیا

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ فل سمنز کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر راجر ہارپر کی مدت ملازمت 31 دسمبر کو ختم ہورہی ہے لیکن کرکٹ بورڈ ان کے معاہدے میں توسیع نہیں چاہتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

راجر ہارپر کے جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز کو عبوری طور پر چیف سلیکٹر کی بھی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ فل سمنز مختلف فارمیٹ کے کپتانوں کے ساتھ مل کر ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

ویسٹ انڈیز میں راجر ہارپر پر سلیکشن کے حوالے سے کافی تنقید کی جارہی ہے، ان کے دور میں ویسٹ انڈیز 16 میں 5 ٹیسٹ، 21 ون ڈے مقابلوں میں سے 12 جب کہ 39 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 14 میں ہی کامیاب ہوپائی ہے۔

Advertisement

یہ خبر بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کپتان کو عاطف اسلم کا گانا پسند

اس کے علاوہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی انتہائی خراب کارکردگی کا ذمہ دار بھی راجر ہارپر کو ہی ٹھہرایا جارہا ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم میں آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو شامل نہیں کیا گیا تھا حالانکہ وہ اس سے قبل ہی وقت پہلے ہونے والے آئی پی ایل میں کامیاب ترین بولر تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر