
انگلینڈکرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتے ہوئے 4000 روز گزر گئے ہیں۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شکست سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کے میدانوں میں 4000 روز بعد بھی فتح کا خواب پورا نہ ہوسکا۔
انگلینڈ ٹیم نے آسٹریلیا میں آخری ٹیسٹ میچ 2011 میں اس وقت جیتا تھا جب ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز اور جو روٹ نے ٹیسٹ ڈیبیو بھی نہیں کیا تھا۔
اس میچ کے بعد سے انگلش ٹیم آسٹریلیا میں کھیلے گئے 11 میچز ہار چکی ہے۔اس سے قبل صرف ایک بار 1937 سے 1951 کے درمیان انگلینڈ نے آسٹریلیا میں مسلسل 12 ٹیسٹ میں شکست کھائی تھی ۔
AdvertisementEngland have to win at some point, right?
Right?!
4,000 days and counting…#Ashes pic.twitter.com/Vet3sQabLF
— Cricket on BT Sport (@btsportcricket) December 20, 2021
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا اپنی ہوم سیریز کا پہلا میچ برسبین میں جیتنے کے بعد 33 سے میں صرف ایک موقع پر سیریز ہارا ہے جبکہ 30 میں اسے فتح نصیب ہوئی ہے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شکست کے بعد جو روٹ نے انگلینڈ کے سب سے زیادہ (22) شکست خوردہ کپتان الیسٹر کک کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
تاہم دوسری جانب وہ 27 فتوحات کے ساتھ انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان بھی ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو ایشیز سیریز کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 275 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جس کے بعد سیریز میں آسٹریلیا کی برتری 0-2 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل گابا برسبین ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News