Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیز سیریز: انگلینڈ 236 پر ڈھیر، آسٹریلیا کو 237 رنز کی برتری حاصل

Now Reading:

ایشیز سیریز: انگلینڈ 236 پر ڈھیر، آسٹریلیا کو 237 رنز کی برتری حاصل

ایشیز سیریز کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 236 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد آسٹریلیا نے فالو آن کرنے کے بجائے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان (80) ، کپتان جو روٹ (62) ،بین اسٹوکس(34) اور کرس ووکس(24) کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

اس کے علاوہ اسٹورٹ براڈ9، حسیب حمید 6،اولی پوپ اور جیمز اینڈرسن 5،5  اور روری برنز 4  رنز بناسکے جبکہ جوس بٹلر اور اولی روبنسن بغیر کوئی کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، نیتھن لیون نے 3، کیمرون گرین نے 2 اور مائیکل نیسر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

Advertisement

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 473 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔

مارنس لبوشین 103، ڈیوڈ وارنر 95 ،کپتان اسٹیو اسمتھ 93  اور ایلکس کارے 51رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

مچل اسٹارک نے 39 ناٹ آؤٹ ، مائیکل نیسر نے 35 ، ٹریوس ہیڈ نے 18،جھائی رچرڈسن نے 9 اور کیمرون گرین نے 2 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 3، جیمز اینڈرسن نے 2  جبکہ اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس، جو روٹ اور اولی روبنسن  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹریوس ہیڈ کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 152 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر