Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار

Now Reading:

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار

سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز  کے مابین میچ  میں شائقین کی تعداد پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وسیم اکرم نے خالی اسٹیڈیم پہ مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ پاکستان کی پرفارمنس کے باوجود شائقین کا نہ آنا  مایوس کن ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ  کوئی مجھے بتائے کہ شائقین کہاں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو با آسانی 63 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان (78) اور حیدر علی (68) کی جارحانہ  اننگز  کی بدولت  6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر