
رضوان
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نےٹی ٹوئنٹی میں ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے اوپبننگ بلے باز محمد رضوان نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور رواں سال اپنی زبردست بیٹنگ فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نصف سنچری اسکور کردی اور یوں انہوں نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
.@iMRizwanPak becomes the first player to score over 2000 runs in men's T20s in a calendar year 🤯#PAKvWI
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 16, 2021
اس سے قبل محمد رضوان نے رواں سال ہی ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کا ایک سال میں سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2015 میں 36 میچوں میں ایک ہزار 665 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا
محمد رضوان نے سال 2021 میں 48 میچوں کی 45 اننگز میں 2036 رنز بنائے جب کہ دوسرے نمبر پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ہیں جنہوں نے 46 میچوں کی 43 اننگز میں رواں سال ہی 1779 رنز بنائے۔ چوتھے نمبر پر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 2016 میں 1614 رنز بنائے جب کہ پانچویں پوزیشن پر بھی بابراعظم ہی ہیں جو 2019 میں 1607 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔
AdvertisementAnother milestone for Mohammad Rizwan! 👏👏#PAKvWI #HumTouKhelainGey pic.twitter.com/OxYLHkQ4AJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2021
واضح رہے محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں 3 میچوں میں 203 رنز بناکر رواں سال 2 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ رضوان کو شاندار کارکردگی پر تیسرے میچ میں مین آف دی میچ اور مجموعی طور پر زبردست کھیل پیش کرنے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News