Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمیز راجا نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھاری اخراجات سے روک دیا

Now Reading:

رمیز راجا نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھاری اخراجات سے روک دیا

رمیز راجا نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھاری اخراجات سے روک دیا

لاہور: چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھاری اخراجات سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا بڑا اقدام سامنے آیا اور انہوں نے پی ایس ایل سیزن 7 کی افتتاحی تقریب پر بہت زیادہ اخراجات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھاری اخراجات سے روک دیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس اور کفایت شکاری کی وجہ سے تقریب سادہ ہوگی جبکہ پی ایس ایل افتتاحی تقریب کو کرٹن ریزر کا نام دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 7 کی اینتھم کے لیے بھی پی سی بی کو اسپانسر مل گیا ہے جبکہ پی ایس ایل سیزن 7 کا ترانہ 20 جنوری کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل سیزن 7 کی آن لائن ٹکٹوں کا اجراء شروع ہوگیا ہے جس میں شائقین کرکٹ آن لائن ٹکٹوں کی خریداری کرسکتے ہیں۔

Advertisement

پہلے مرحلے میں ابتدائی سات میچوں کی ٹکٹیں فروخت کے لئے آن لائن دستیاب ہیں جبکہ 17 جنوری تک پی سی بی نے ٹکٹوں کی خریداری پر خصوصی رعایت دی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں ہی منعقد کیے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا اور فائنل 27 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر