Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیز سیریز: چوتھے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر، صرف 46 اوورز ہی ہوسکے

Now Reading:

ایشیز سیریز: چوتھے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر، صرف 46 اوورز ہی ہوسکے

ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہوگیا اور صرف 46.5 اوورز ہی ممکن ہوسکے۔

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو دن کے تینوں سیشنز میں ہی بارش کھیل کو متاثر کرتی رہی اور پورے دن میں صرف 46.5 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔

آسٹریلیا نے دن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنالیے ہیں۔اسٹیو اسمتھ 6 اور عثمان خواجہ 4 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیئے: جو روٹ کا ایشیز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ، بین اسٹوکس کا اہم اعلان

مارکس ہیرس 38 ، ڈیوڈ وارنر 30 اور مارنس  لبوشین 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن ، اسٹورٹ براڈ اور مارک ووڈ نے ایک  ایک وکٹ حاصل کی۔

https://twitter.com/ICC/status/1478629837300322306

یاد رہے کہ آسٹریلیا کو پانچ میچز کی ایشیز سیریز  میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 9 وکٹوں ، دوسرے میچ میں 275 رنز اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 14 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیئے: انگلینڈ کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ جیتے 4000 روز گزر گئے

واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں شکست کے بعد جو روٹ  نے انگلینڈ کے سب سے زیادہ (22) شکست خوردہ کپتان الیسٹر کک کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ وہ 23 ٹیسٹ میچ ہارنے والے انگلینڈ کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

Advertisement

تاہم دوسری جانب وہ 27 فتوحات کے ساتھ انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر