
کیوی فاسٹ بالر کائل جیمیسن پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ جیمیسن پر بنگلا دیش کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
جیمیسن نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی ہے جس میں کسی بلے باز کو آؤٹ کرکے رد عمل میں زبان، حرکات یا اشاروں کے استعمال سے توہین آمیز رویہ اختیار کرنا بلے باز کی طرف سے جارحانہ ردعمل کو بھڑکا سکتا ہے۔
یہ واقعہ کھیل کے تیسرے روز بنگلادیش کی پہلی اننگز کے 41ویں اوور میں پیش آیا جب جیمیسن نے یاسر علی کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان استعمال کی۔
AdvertisementJamieson fined for breaching ICC Code of Conduct https://t.co/8kZ69r2MQ2 via @ICC
— ICC Media (@ICCMediaComms) January 11, 2022
اس کے علاوہ جیمیسن کے ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔یہ 24 ماہ کی مدت میں ان کی تیسری خلاف ورزی ہے جس سے ان کے مجموعی ڈیمیرٹ پوائنٹس تین ہو گئے ہیں۔
جیمیسن نے پچھلی خلاف ورزیاں 23 مارچ 2021 کو کرائسٹ چرچ میں بنگلا دیش کے خلاف ایک ون ڈے میچ کے دوران اور 28 دسمبر 2020 کو تورنگا میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کی تھیں۔
جیمیسن نے جرم کا اعتراف کیا اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے جیف کرو کے تجویز کردہ جرمانے کو قبول کرلیا جس کے بعد رسمی سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News