Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوہانسرگ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 266 پر آؤٹ، جنوبی افریقا کو 240 رنز کا ہدف

Now Reading:

جوہانسرگ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 266 پر آؤٹ، جنوبی افریقا کو 240 رنز کا ہدف

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں فتح کے لیے جنوبی  افریقی ٹیم کو 240 رنز کا ہدف درکار ہے۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 266 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کی جانب سے اجنکیا رہانے (58) اور  چتیشور پجارا(53) نصف سنچریز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ہنوما وہاڑی 40 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ شردل ٹھاکر 28، میانک اگروال 23 اور روی چندرن ایشون 16 رنز بناسکے۔

ان کے علاوہ کپتان کے ایل راہول 8 ، جسپریت بمراہ 7 جبکہ ریشابھ پانت،محمد سراج  اور محمد شامی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا ، مارکو جینسن اور لنگی نگیدی نے 3،3 جبکہ ڈوین اولیور نے ایک حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 229 رنز بناکر بھارت پہ 27 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔کیگان پیٹرسن  62 اور ٹمبا باووما 51 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر نے 7، محمد شامی نے 2 اور جسپریت بمراہ نے ایک حاصل کی تھی۔

بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔کپتان کے ایل راہول  50 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

جنوبی افریقا کے مارکو جینسن نے 4 ، ڈوین اولیور  اور کگیسو ربادا نے 3،3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی
ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے
ورلڈکپ سر پر ہے، روٹیشن کیلئے اب وقت نہیں، بابر اعظم
اذلان شاہ کپ: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، کوریا کو 0-4 سے شکست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر