Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

Now Reading:

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سیریز کے پہلے دونوں ون ڈے میچ جیت کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر رکھی ہے۔

پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے تیمبا باووما اور ڈوسن نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں جانیمن ملان اور کونٹن ڈی کوک نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کی بھارتی سورماؤں کے خلاف ون ڈے سیریز میں فیصلہ کن برتری

Advertisement

جنوبی افریقہ بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کیلئے ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا جائے گا۔

ادھر بھارتی ٹیم میں بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سوریاکمار یادیو اور رتوراج گائیکواڈ کو آج تیسرے ون ڈے میچ کیلئے ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلے ون ڈے میچ میں شیکھر دھاون اور ویرات کوہلی نے اپنی ٹیم کیلئے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں تاہم دوسرے ون ڈے میچ میں دونوں بلے باز ناکام رہے تھے جبکہ ویرات کوہلی تو صفر پر ہی پویلین لوٹے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ سیریز کے بعد بھارت کو پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

Advertisement

دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے 55 جبکہ رشبھ پنت نے 85 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم قبل ازیں ٹیسٹ سیریز میں بھی بھارت کو شکست دے چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر