Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ کی بھارتی سورماؤں کے خلاف ون ڈے سیریز میں فیصلہ کن برتری

Now Reading:

جنوبی افریقہ کی بھارتی سورماؤں کے خلاف ون ڈے سیریز میں فیصلہ کن برتری

جنوبی افریقہ میں جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے الگ ہو کر بیٹنگ پر توجہ دینے والے ویرات کوہلی کی بیٹنگ اس میچ میں بھی نہ چل پائی۔

جنوبی افریقہ نے بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدوت بھارت کو لگا تار دوسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

پارل میں کھیلے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی طور پر درست ثابت ہوا۔

اوپنر اور کپتان لوکیش راہُل نے شیکھر دھون نے چھ کی اوسط سے رنز بناتے ہوئے ٹیم کو 63 رنز کا آغاز فراہم کیا، دھون 29 رنز بنا کر ایڈن مرکرم کو وکٹ دے بیٹھے۔

Advertisement

تاہم بھارت کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب ویرات کوہلی بغیر کوئی رنز بنائے کیشپ مہاراج کی وکٹ بن گئے۔

64 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد راہُل کا ساتھ دینے ریشابھ پنت آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 115رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن پھر یکے بعد دیگرے دونوں ہی وکٹیں گنوا بیٹھے۔

راہُل نے 55رنز کی اننگز کھیلی لیکن پنت نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 85رنز بنائے۔

شریاس آئیر اور وینکاٹیش آئیر بھی خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے لیکن اختتامی اوورز میں شردُل ٹھاکر نے 40 رنز کی جاحانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے دو جبکہ سیسانگا مگالا، مرکرم، مہاراج اور ایندائل فلکوایو نے ایک، ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں کوئنٹن ڈی کوک اور جینمن ملان نے ٹیم کو 132 رنز کا آغاز فراہم کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا، ڈی کوک آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جنہوں نے 66گیندوں پر 78رنز بنائے۔

اس کے بعد ملان کا ساتھ دینے کپتان ٹیمبا باووما آئے اور دونوں نے مزید 80رنز کی ساجھے داری قائم کی، اس موقع پر بھارت کو دو رنز کے فرق سے دونوں اہم وکٹیں حاصل ہو گئی۔

ملان نے 91 رنز کی عمدہ باری کھیلی جبکہ گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے باووما نے 35رنز بنائے۔

تاہم ان دو وکٹوں کے گرنے کے باوجود جنوبی افریقہ کو ہدف کے حصول میں کوئی مشکل پیش نہ آئی اور 37، 37 رنز کی اننگز کھیلنے والے ایڈم مرکرم اور وین ڈر ڈوسن نے اپنی ٹیم کو مزید نقصان کے بغیر ہدف تک رسائی دلا دی۔

Advertisement

کوئنٹن ڈی کوک کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

لگا تار دوسرے میچ میں فتح کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے مہمان بھارتی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں بھی 1-2 سے مات دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر