
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی بلے بازوں کی ترقیاں ہوئی ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بلے بازوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی چھ پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی ، انگلینڈ کے کپتان جوروٹ کی دوسری اور کیوی کپتان کین ولیمسن کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، بھارت کے روہت شرمااور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بدستور بالترتیب چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔
سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے آٹھویں سے ساتویں اور پاکستانی کپتان بابراعظم نویں سے آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی دو درجے تنزلی سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ دسویں نمبر آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ موجود ہیں۔
🔺 Jasprit Bumrah into the top 10
🔺 Kagiso Rabada surges upThe pace duo make gains in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s Test Player Rankings for bowling 📈
Details 👉 https://t.co/VkBay1CqRn pic.twitter.com/uw0uOgRDQP
— ICC (@ICC) January 5, 2022
پاکستان کے محمد رضوان 18 ویں سے 17 ویں ،فواد عالم دو درجے بہتری کے ساتھ 18 ویں اور عابد علی دو درجے ترقی سے 20ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں پہلی پانچ پوزیشنز پر بدستور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ، بھارت کے روی چندرن ایشون، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن موجود ہیں۔
جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا نے ایک درجے ترقی پاکر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے چھٹی پوزیشن چھین کر انہیں ساتویں پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے نیل ویگنرآٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔بھارت کے جسپریت بمراہ تین درجے ترقی نویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
پاکستان کے حسن علی اور محمد عباس ایک ایک درجہ تنزلی سے بالترتیب بارہویں اور اٹھارہویں پوزیشن پر چلے گئےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News