Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست مسترد

Now Reading:

دنیش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے سابق لیگ اسپنر دنیش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے دنیش کنیریا کی ڈومیسٹک میچز اور لیگز کھلینے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت دنیش کنیریا کے وکیل اسد افتخار ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے اسپاٹ فکسنگ نہیں کی، صرف میٹنگ کرائی تھی جو الزام وہ قبول کر چکے ہیں ، فکسنگ کرنے والے قومی ٹیم کے لیے بھی کھیل رہے ہیں لیکن ان کے موکل کو کھیلنے کی بھی اجازت نہیں مل رہی۔

اسد افتخار ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ دنیش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ ڈومیسٹک میچز کھیل اور کھلاڑیوں کی کوچنگ کرسکیں۔

پی سی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ دانیش کنیریا پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے، ان پر انگلش کاونٹی کلب نے عمر بھر کیلئے پابندی لگائی ہے، برطانوی عدالت نے بھی دنیش کنیریا کی اپیل مسترد کی تھی۔

Advertisement

عدالت عالیہ نے فریقین کے موقف سننے کے بعد دنیش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست مسترد کردی۔

دنیش کنیریا پر الزام کیا ہے؟

دانش کنیریا پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے 5 بولرز شامل ہیں۔

دنیش کنیریا پر الزام ہے کہ انہوں نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے ایسیکس کاؤنٹی کے ساتھی کھلاڑی میرون ویسٹ فیلڈ پر اسپاٹ فکسنگ کیلئے دباؤ ڈالا۔

انگلش کاؤنٹی نے ان پر تاحیات پابندی عائد کی، اس کے علاوہ برطانوی عدالت نے بھی دنیش کنیریا کی اپیل مسترد کی تھی۔

دنیش کنیریا نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے اور کرکٹ میں دوبارہ واپسی کے لیے کئی برسوں تک عدالتی جنگ لڑی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر