Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد رضوان نے اپنی ٹیم کو چیمپئن بننے کا گرُ بتادیا

Now Reading:

محمد رضوان نے اپنی ٹیم کو چیمپئن بننے کا گرُ بتادیا

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چیمپئن بننے کا گرُ بتادیا۔

ہوٹل روم میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز  کی ٹیم میٹنگ کے دوران محمد رضوان نے کہا کہ الحمد اللہ ساری چیزیں اچھی جارہی ہیں۔اگر بلے بازوں کو 200 رنز کا ہدف بھی ملے تو اسے پورا کرنا ہے اور الحمد اللہ ہم نے چیمپئن ٹیم کی طرح یہ کرکے دکھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بالرز نے مخالف ٹیم کو 125 رنز پر آؤٹ کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ جو چیمپئن ٹیم کی خصوصیات ہیں وہ ہم میں آرہی ہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ ہم مختلف خطوں اور ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، ہمارا مذہب بھی مختلف ہے لیکن ہم سب ایک ہوکر ملتان سلطانز کے لیے کھیلتے ہیں ، سب کا ایک ہی مقصد ہے ملتان سلطانز کو چیمپئن بنوانا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیمپئن تب بنیں گے جب گراؤنڈ میں ہر ایک کھلاڑی کوشش کرے گا۔

Advertisement

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کوشش نظر آئے گی فیلڈنگ میں ، کوشش نظر آئے گی بالر کے بال کرنے میں اور کوشش نظر آئے گی بلے باز کے بلا خوف بیٹنگ کرنے میں، یہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا۔

خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں تین میچز کھیل کر ابھی تک ناقابل شکست ہے۔

Advertisement

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی ہے جبکہ اس کا اگلا مقابلہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر