Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عفیف اور مہدی کی ناقابل شکست ریکارڈ پارٹنر شپ، افغانستان سے فتح چھین لی

Now Reading:

عفیف اور مہدی کی ناقابل شکست ریکارڈ پارٹنر شپ، افغانستان سے فتح چھین لی

بنگلا دیش نے عفیف حسین اور مہدی حسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پہلے ون ڈے میچ میں افغانستان کو شکست دے دی۔

چٹوگرم میں کھیلے گئے میچ میں 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش ٹیم صرف 45 رنز پر 6 وکٹیں گنواکر شدید مشکلات کا شکار ہوگئی تھی۔

ایسے میں عفیف حسین اور مہدی حسن نے ون ڈے کی تاریخ میں ساتویں وکٹ پر 174 رنز کی دوسری بڑی شراکت قائم کرکے ٹیم کو 4 وکٹوں سے فتح دلوادی۔

عفیف حسین 93 اور مہدی حسن 81 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

شکیب الحسن 10، کپتان تمیم اقبال اور محمود اللہ 8،8، مشفق الرحیم 3، لٹن داس ایک اور یاسر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 4 جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل افغان  ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 215 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ افغانستان کی جانب سے واحد نصف سنچری نجیب اللہ زادران  نے اسکور کی، وہ 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

رحمت شاہ 34، کپتان حشمت اللہ شاہدی 28 ،محمد نبی 20، ابراہیم زادران 19 ، گلبدین نائب 17، رحمان اللہ گرباز7، یامین احمدزئی 5 جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 ، تسکین احمد، شورفل اسلام اور شکیب الحسن نے 2، 2 جبکہ محمود اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر