
قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم کو پی سی بی ہال آف فیم میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا ۔
پی سی بی ہال آف فیم کی تقریب قذافی اسٹیڈیم میں عبدالقادر انکلوژر کے سامنے ہوئی جس میں ان کے صاحبزادے عثمان قادر نے تختی اور اعزازی کیپ موصول کی۔
Abdul Qadir inducted into the PCB Hall of Fame 🌟 pic.twitter.com/MvrgoNSO6f
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 31, 2022
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے عثمان قادر کو تختی اور کیپ دی۔
واضح رہے کہ عثمان قادر آسٹریلیا کے خلاف قومی وائیٹ بال اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News