
سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے بعد محمد عامر نے بھی پنڈی ٹیسٹ کی فلیٹ وکٹ پر تنقیدی بیان دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کرکٹ ناقدین اور مداحوں کی جانب سے پنڈی ٹیسٹ کی فلیٹ وکٹ پر طنزیہ انداز سے جملے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسے میں قومی فاسٹ بالر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس پچ پر بالرز کو گھر چلے جانا چاہیے، بلے باز ایک دوسرے کے ساتھ آپس میں ہی کھیل لیں۔
https://twitter.com/iamamirofficial/status/1500748288705933315
یاد رہے کہ اس سے قبل محمد حفیظ بھی فلیٹ وکٹ پر تنقید کرچکے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے سلو رن ریٹ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس تاریخی ٹیسٹ میچ کے بے نتیجہ ختم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
https://twitter.com/MHafeez22/status/1500087148611239938
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News