
شین وارن کی موت سے چند گھنٹے قبل کی تصویر سامنے آگئی
آنجہانی شین وارن کی موت سے چند گھنٹے قبل کی تصویر سامنے آگئی ہے جس میں وہ پرسکون دکھائی دے رہے تھے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے 52 سالہ سابق لیگ اسپنر شین وارن کی ان کے پرتعیش تھائی لینڈ ولا میں موت سے چند گھنٹے قبل ٹہلنے کی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ خوش اور پرسکون دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شین وارن کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کا دل سوز بیان
شین وارن کی آخری تصویر جس میں وہ ٹہلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس تصویر کو سی سی ٹی وی کیمرے نے قید کرلیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے اپنے پسند کے مقامی ٹیلر کی شرٹ اٹھا رکھی تھی۔
اس مختصر سی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ شین وارن نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور سیاہ رنگ کا شارٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے ایک سیاہ رنگ کی ٹوپی بھی پہن رکھی ہے۔
یہ ویڈیو دوپہر دیڑھ بجے کے قریب کی ہے جبکہ ان کی موت کا وقت شام 5:15 کے قریب بتایا جارہا ہے جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ آنجہانی بولر موت سے قبل خوش اور پرسکون تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مرنے سے قبل آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کیا چاہتے تھے؟ خواہش جان کر مداح افسردہ
واضح رہے کہ 04 مارچ 2022 کو آسٹریلوی بولر شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کوساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
شین وارن کے ترجمان کے مطابق ان کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تھی۔
دوسری جانب شین وارن کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کا دل سوز بیان سامنے آگیا ہے جس میں ان کے والدین کا کہنا ہے کہ 4 مارچ 2022 کی رات ہمارے خاندان کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا ڈراؤنا خواب شروع ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: رکی پونٹنگ کو آنجہانی شین وارن کو 3 الفاظ نہ کہہ پانے پر افسوس
ان کا کہنا تھا کہ اس دن ہم نے اپنے بہت پیارے بیٹے، ایک باپ، ایک بھائی اور ایک چچا شین کیتھ وارن کو کھو دیا، یہ ایک ایسا المیہ جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News