Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کردی

Now Reading:

جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کردی

جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 198 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ۔

426 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 227 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ڈیوون کونوے 92 اور ٹام بلنڈیل  44 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ڈیرل مچل 24، کولن ڈی گرینڈ ہوم 18، ٹم ساؤتھی 17، کائل جیمیسن 12، ہینری نکلز 7، کپتان ٹام لیتھم ایک جبکہ ول ینگ اور میٹ ہینری بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ نیل ویگنر10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کگیسو ربادا، مارکوجینسن اور کیشو مہاراج نے 3،3 جبکہ لتھو سپاملا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز 354 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔کائل ویرین نے 136 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

ان کے علاوہ کگیسو ربادا 47اور ریسی وینڈر ڈسن 45 رنز بناکرنمایاں رہے تھے۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری، کائل جیمیسن  اور نیل ویگنر نے 2،2 جبکہ کولن ڈی گرینڈ ہوم نے ایک حاصل کی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں سرل ایروی (108) کی سنچری کی بدولت 364 رنزبنائے تھے۔

 نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنر نے 4، میٹ ہینری نے 3 ، کائل جیمیسن   نے 2 اور ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں کولن ڈی گرینڈوہوم (120)کی سنچری اور ڈیرل مچل(60) کی نصف سنچری کی بدولت 293 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا نے 5، مارکو جینسن نے 4 اور کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر