Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی بلے باز شکست کا رخ موڑنے میں کامیاب، کراچی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم

Now Reading:

قومی بلے باز شکست کا رخ موڑنے میں کامیاب، کراچی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم

پاکستانی بلے بازوں کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت کراچی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے پانچویں روز پاکستان کو 304 رنز بنانے تھے جب کہ آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 8 وکٹیں درکار تھیں تاہم قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ، اوپننگ بلے باز اور نائب کپتان محمد رضوان شکست کا رخ موڑنے میں کامیاب رہے اور یوں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

Advertisement

کراچی ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستانی ٹیم نے 192 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا ۔ بابراعظم 102 اور عبداللہ شفیق نے 71 ربز کے ساتھ اپنی نامکلمل اننگز کا آغاز کیا تاہم چوتھے روز انتہائی ذمہ داری سے بلے بازی کرنے والے عبداللہ شفیق نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور صرف 4 رنز کی کمی سے اپنے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل نہ کرسکے۔

Advertisement

بعد ازاں تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم بیٹنگ کے لیے آئے لیکن آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے انہیں صرف 9 رنز پر ہی پویلین واپس بھیج دیا جس کے بعد قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ ایسے میں نائب کپتان محمد رضوان نے کپتان بابراعظم کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے میچ بچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

عبداللہ شفیق کے بعد بابراعظم بھی نروس نائینٹز کا شکار ہوگئے اور وہ 196 رنز بنانے کے بعد ناتھن لیون کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ ان کی ریکارڈ ساز اننگز میں 21 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ انہوں نے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 500 منٹ تک وکٹ پر موجود ہوکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 500 منٹ بیٹنگ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم چوتھی اننگز میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرگئے۔ اس سے پہلے یونس خان کو چوتھی اننگز میں 171 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔

Advertisement

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1503989173593726977?cxt=HHwWgoCz4eqLn98pAAAA

بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے باوجود وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ہمت نہیں ہاری اور آسٹریلیا کے بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے شاندار سنچری  باباسکور کرڈالی۔ وہ 104 رنز بناکر ںاٹ آؤٹ رہے۔ بابراعظم کو بہترین اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1503990897104543744?cxt=HHwWgICz9ZPwn98pAAAA

Advertisement

اس سے قبل کراچی ٹیسٹ کے کھیل کا جب چوتھا دن ختم ہوا تو پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں 2 وکٹ پر 192 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا امام الحق ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد اظہر علی بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔

عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اوراب تک تیسری وکٹ پر 200 رنز کی شراکت قائم ہے، جس میں بابر اعظم نے 102 اور عبداللّٰہ شفیق 71 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Advertisement

آسٹریلیا کی دوسری اننگز

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور مارنوس لبوشین نے گزشتہ روز کی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔

میچ کے شروع ہوتے ہی97 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز  اسکور کرنے والے لبوشین پویلین لوٹ گئے جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔

لبوشین کے آؤٹ ہونے کے بعد مہمان کپتان پیٹ کمنز نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 505 رنز کی برتری حاصل ہے اور پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کیلئے 506 رنز کا ہدف ملا۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میں گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 وکٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

پاکستان کی پہلی اننگ

پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا لیکن دونوں کھلاڑی ہی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور عبداللہ شفیق 13 رنز جبکہ امام الحق 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اظہر علی 20 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے تو اگلی ہی گیند پر فواد عالم بھی ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان 6 بناکر چلتے بنے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نعمان علی 20 اور شاہین شاہ آفریدی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مچل سوئپسن نے دو وکٹیں حاصل کی۔

آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز، نتھن لیون اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگ

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 556 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ ان کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری نے 93 اور اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز کی بڑی اننگ کھیلی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اورساجد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور کپتان بابر اعظم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر