Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 500 منٹ بیٹنگ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

Now Reading:

بابر اعظم ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 500 منٹ بیٹنگ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 500 منٹ بیٹنگ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

کپتان بابر اعظم سے پہلے چوتھی اننگز میں پاکستان کی سب سے طویل بیٹنگ کا یہ اعزاز شعیب ملک کے پاس تھی۔

یا د رہے کہ شعیب ملک نے 2006 میں سری لنکا کیخلاف 488 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

دوسری جانب دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں عبداللّٰہ شفیق اور بابر اعظم نے شراکت کا بھی نیا ریکارڈ بنایا۔

دونوں بیٹرز کے درمیان چوتھی اننگز کی شراکت 500 سے زائد گیندوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی ٹیسٹ میں بالز کے اعتبار سے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت ہے۔

Advertisement

اس سے قبل چوتھی اننگز میں بھارت کے راہول ڈریوڈ اور دیپ داس گپتا کی جوڑی 500 بالز تک ڈٹی رہی تھی۔

بھارتی کرکٹر نے یہ کارنامہ 2011 میں جنوبی افریقا کیخلاف انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میچ میں آخری اور فیصلہ کن دن کا کھیل جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستانی ٹیم نے 192رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔

اس وقت بابراعظم 160 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر