
ثنا میر اور دیگر کو گلوبل ویمن کرکٹ لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی
پی سی بی نے ثنا میر اور دیگر کو گلوبل ویمن کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دبئی میں یکم مئی سے شروع ہونے والی گلوبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں ویمنز ٹیم کی پانچ کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دے دی ہے۔
ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی میزبانی میں یکم مئی سے 15 مئی کے دوران اس ایونٹ کا انعقاد دبئی میں ہوگا جبکہ اس کا اہتمام فیئر بریک گلوگل کے ذریعے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی جنوبی افریقہ کے سپرد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے منظور شدہ ان مقابلوں میں ٹائٹل کے لیے کل 19 میچز کھیلے جائیں گے، اس ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں دنیا بھر کی کھلاڑی شامل ہوں گی۔
پاکستان کی جانب سے ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے بسمہ معروف، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء اور سابق کپتان ثنا میر یو اے ای روانہ ہوں گی۔
ثنا میر ساؤتھ کوسٹ سیفائرز کی قیادت کریں گی جبکہ فاطمہ ثنا بارمی آرمی ٹیم کی نمائندگی کریں گی۔ عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ دی ٹورنیڈوز کے لیے کھیلیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News