Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین اسٹوکس انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

Now Reading:

بین اسٹوکس انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ٹیسٹ  ٹیم  کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈرہم کاؤنٹی کے بین اسٹوکس کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

وہ جو روٹ کے بعد انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے 81ویں کپتان بن گئے ہیں۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے منگل کی شام انگلینڈ مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی کی سفارش کے بعد تقرری کی منظوری دی۔

اس تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے، انگلینڈ مینز کرکٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے کہا کہ مجھے بین اسٹوکس کو ٹیسٹ کپتان کی ذمہ داری سونپنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان عہدے سے مستعفی

انہوں نے مزید کہا کہ  مجھے خوشی ہے کہ اس نے کپتانی کو قبول کر لیا ہے اور وہ اضافی ذمہ داری اور اعزاز کے لیے تیار ہے۔ وہ اس موقع کا پوری طرح سے مستحق ہے۔

Advertisement

بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ مجھے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملنے پر فخر ہےاور میں اس بارے میں بہت پرجوش ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جو  روٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اس نے انگلینڈ کرکٹ کے لیے جو کچھ کیا ہے اور وہ ہمیشہ پوری دنیا میں اس کھیل کے لیے ایک عظیم سفیر رہے ہیں۔

Advertisement

بین اسٹوکس نے کہا کہ وہ ہمیشہ ڈریسنگ روم میں ایک رہنما کے طور پر میری ترقی میں اپنا کردار ادا رکرتے رہے اور اب وہ اس کردار میں میرے لیے کلیدی اتحادی رہیں گے۔

 واضح رہے کہ  جو روٹ نے رواں ماہ کی 15 تاریخ کو ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر