جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو 332 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 413 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم صرف 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس (27)، مہدی حسن (20) اور تمیم اقبال (13) کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 7 اور سائمن ہارمر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پہ ڈکلیئر کی تھی۔
سرل ایروی 41 اور کائل ویرین ناٹ آؤٹ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ٹمبا باووما 30، کپتان ڈین ایلگر 26، کیگان پیٹرسن 14 اور ریان ریکلٹن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 3، مہدی حسن نے 2 اور خالد احمد نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
Utter demolition 👊
Keshav Maharaj completes his second seven-wicket haul of the series as South Africa bowl out Bangladesh for 80 and complete a 2-0 whitewash.
#SAvBAN | #WTC23 pic.twitter.com/Xxrh6uG2tW
Advertisement— ICC (@ICC) April 11, 2022
یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کیشو مہاراج ،کپتان ڈیلگر، ٹمبا باوومااور کیگان پیٹرسن کی نصف سنچریز کی بدولت پہلی اننگز میں 453 رنز بنائے تھے۔
کیشو مہاراج نے سب سے زیادہ 84 رنز بنائے تھے۔ڈین ایلگر 70 ، ٹمبا باووما67 اور کیگان پیٹرسن 64 رنزبناکر آؤٹ ہوئےتھے۔
ریان ریکلٹن 42 ،وین ملڈر 33، سائمن ہارمر 29 ، سرل ایروی 24 ، کائل ویرین 22 اور لیزاڈ ولیمز13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
بنگلا دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 6 ، خالد احمد نے 3 اور مہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
بنگلادیش ٹیم پہلی اننگز میں مشفق الرحیم (51) کی نصف سنچری کی مدد سے 217 رنز ہی بناسکی تھی۔تمیم اقبال 47 اور یاسر علی 46 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر اور وین ملڈرنے 3، 3 جبکہ کیشو مہاراج اور ڈوین اولیور نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
کیشو مہاراج کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News