Advertisement
Advertisement
Advertisement

امام الحق نے گراہم گوچ کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Now Reading:

امام الحق نے گراہم گوچ کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
امام الحق نے گراہم گوچ کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

امام الحق نے گراہم گوچ کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی بیٹر امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 298 رنز اسکور کرکے گراہم گوچ کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور اوپنر امام الحق نے 1 نصف سنچری اور 2 سنچریوں کی بدولت 298 رنز اسکور کیے ہیں۔

امام الحق نے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مجموعی طور پرزیادہ رنز بناکر سابق برطانوی بلے باز گراہم گوچ کا 37 سال ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی ایک اور سینچری،پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی

اس سے قبل گراہم گوچ نے 1985 میں تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 289 رنز اسکور کیے تھے جبکہ کپتان بابر اعظم اس فہرست میں 276 رنز بناکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں اس فہرست میں چوتھا نمبر جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر و بلے باز ہیزک کلاسن کا ہے، جنہوں نے 2020 میں 242 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گذشتہ روز لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے تیسرے اورآخری میچ میں پاکستان نے بابر اعظم کی سنچری اور امام الحق کی نصف سنچری کی بدولت شکست دی تھی۔

پاکستان نے میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے جبکہ میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز کپتان بابر اعظم کے نام رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر