Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر کوئی فارم حاصل نہیں ہوتی، سنیل گواسکر کا ویرات کو مشورہ

Now Reading:

ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر کوئی فارم حاصل نہیں ہوتی، سنیل گواسکر کا ویرات کو مشورہ
ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر کوئی فارم حاصل نہیں ہوتی، سنیل گواسکر کا ویرات کو مشورہ

ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر کوئی فارم حاصل نہیں ہوتی، سنیل گواسکر کا ویرات کو مشورہ

ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس پر انہیں بریک دیے جانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے جس پر سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر کوئی فارم حاصل نہیں ہوتی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا آئی پی ایل 2022 میں بھی بلا خاموش ہے جبکہ وہ رنز بنانے کے لیے جدوجہد بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں مل پارہی۔

Advertisement

ایک دن قبل بھی سن رائزز حیدر آباد کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر صفرپر آؤٹ ہوگئے جبکہ اس سیزن میں یہ تیسرا موقع تھا جب ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ویرات کوہلی کے بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ جانے کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر آرام دیے جانے کا مشورہ زور پکڑنے لگا ہے۔

حال ہی میں سابق بھارتی چیف کوچ روی شاستری نے بھی انہیں آرام دینے کا مشورہ دیا تھا جس کی تائید کئی بھارتی عظٰیم کرکٹرز نے بھی کی تھی تاہم سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر اس کے خلاف ہیں۔

Advertisement

سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ آرام کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بیٹھ کر بھارت کے میچز کو یاد کریں، بھارت کے لیے کھیلنا ان کی پہلی اور اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’میرا یہ ماننا ہے کہ اگر وہ کھیلیں گے ہی تو کیسے اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل کریں گے؟ چینجنج روم میں بیٹھے رہنے سے تو آپ کا فارم واپس نہیں آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ جتنا زیادہ کھیلیں گے اتنا ہی زیادہ اس بات کا بھی امکان ہوگا کہ آپ اپنی فارم میں واپس لوٹ آئیں۔ بھارت میں جو بھی کرکٹ کو جانتا اوراس کو فولو کرتا ہے، ان سب کو ہی بھارت کے لیے ویرات کا فارم واپس چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ بھارت کے لیے کھیلنے سے تو بریک نہیں لے سکتے کیونکہ ہم سب چاہتے ہیں کہ ویرات کوہلی بھارت کے لیے دوبارہ رنز بنانا شروع کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دھونی کے دوبارہ کپتان بننے پر گواسکر نے کیا کہا ؟

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 12 میچز کھیل کر 111 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 216 رنز ہی بنائے ہیں۔

انہوں نے اس سیزن میں صرف ایک نصف سنچری اسکور کی ہے جبکہ یہ کسی بھی آئی پی ایل میں ان کی سب سے خراب پرفارمنس رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر