
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاک بھارت ٹاکرے کی پیش گوئی سے معذرت کرلی ہے۔
رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہربھجن کی بابر اعظم سے متعلق پیش گوئی
گذشتہ سال میچ سے قبل ہربھجن سنگھ نے شعیب اختر کو کہا تھا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کو شکست دے گی، اس سے اچھا ہے پاکستانی ٹیم بھارت کو واک اوور دے دے کیونکہ ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارتی ٹیم پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی اور یہ خواب خواب ہی رہے گا۔
مگر دبئی میں ہونے والے ٹاکرے میں بابر الیون نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر ہربجھن سنگھ سمیت سوا ارب بھارتیوں کو سکتے میں ڈال دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہربھجن سنگھ بھی پاکستانی کھلاڑی کے مداح نکلے
اس بار بھارتی میڈیا نے ہر بھجن سنگھ سے سوال کیا کہ پاک بھارت اگلے ٹاکرے کا فیورٹ کون ہے تو ہربھجن سنگھ نے احتیاط کا مظاہرہ کیا اور پیش گوئی سے انکار کردیا۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اس بار پاک بھارت میچ کی جیت کے بارے میں کوئی رائے نہیں دے سکتا کہ کون جیتے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News