Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاؤنٹی کرکٹ نے نسیم شاہ کی صلاحیتوں کو مزید نکھار دیا

Now Reading:

کاؤنٹی کرکٹ نے نسیم شاہ کی صلاحیتوں کو مزید نکھار دیا
کاؤنٹی کرکٹ نے نسیم شاہ کی صلاحیتوں کو مزید نکھار دیا

کاؤنٹی کرکٹ نے نسیم شاہ کی صلاحیتوں کو مزید نکھار دیا

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ کاؤنٹی کے تجربے سے بین الاقوامی میچز میں پرفارمنس کا گراف پہلے سے اب زیادہ ہوگا۔

کرکٹ کے خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی کرکٹ جیسا زبردست ماحول پہلے کبھی نہیں دیکھا، یہاں کے گراؤنڈ، آؤٹ فیلڈ بہت شاندار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کنڈیشنز ایک فاسٹ بولر کے لیے آئیڈیل ہوتی ہیں ور ایسی کنڈیشنز میں ایک بولر گیند کرواتے ہوئے بہت انجوائے کرتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران کس طرح زندگی گزار رہے تھے؟

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ پہاڑوں اور ناہموار زمین پر کھیلنا شروع کی جبکہ انگلینڈ میں رہنے والے نوجوان خوش قسمت ہیں کہ کیونکہ انھیں کم عمری میں ہمارے جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

فاسٹ بولر کہتے ہیں انگلینڈ میں رہنے والے نوجوان کرکٹر بہترین سہولیات میں اپنی کرکٹ کا آغاز کرتے ہیں جبکہ پاکستانی جتنے محنتی اور باصلاحیت ہیں، انھیں انگلینڈ جیسی سہولیات، ماحول اور پچز پاکستان میں بھی میئسر ہوں تو ہماری کرکٹ بہت اوپر جاسکتی ہے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر خود کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملا ہے، اس تجربے سے بین الاقوامی میچز میں پرفارمنس کا گراف پہلے سے اب زیادہ ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں تو ہر فارمیٹ میں کھیلنے کا خواہشمند ہوں، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز جہاں بہتر خیال کرتے ہیں، وہ مجھے استعمال کرتے ہیں، میرا کام پرفارم کرنا اور جب بھی موقع ملتا ہے تو میں پہلے سے زیادہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ نسیم شاہ اب تک صرف ٹیسٹ میچز میں ہی ملک کی نمائندگی کرسکے ہیں جبکہ انہوں نے 11 ٹیسٹ میچز میں 1019 دے کر 26 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر