
دو روز قبل کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پہلی سنچری بنانے والے محمد رضوان نے اپنی ٹیم کو فتح کودلوادی۔
سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ڈربی شائر کے خلاف میچ کی دوسری اننگز میں 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
https://twitter.com/SussexCCC/status/1542185184736468993
پہلی اننگز میں انہوں نے 22 چوکوں کی مدد سے 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے سے اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں۔
https://twitter.com/SussexCCC/status/1542440807399129090
کیلنڈر ایئر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ریکارڈ سب سے زیادہ رنز بنانے والے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر 2021 کا اعزاز حاصل کرنے والے محمد رضوان اب فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہےہیں۔
واضح رہے کہ محمد رضوان اور اظہر علی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 6 جولائی کو براہ راست اسکواڈ میں شامل ہوں گے، وہ راولپنڈی میں جاری ٹریننگ کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News