چیئرمین پی سی بی رمیز راجا آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے کل انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا ایم سی سی کرکٹ کمیٹی اور آئی سی سی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 15 اور 16 جولائی کو لارڈز میں شیڈول ہے۔ بھارتی بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی اور انگلینڈ ٹیم کے کوچ برینڈن میک کلم بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔
چیئر مین پی سی بی کی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر سابق کرکٹرز سے بات چیت بھی ہو گی۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگز برمنگھم میں 23سے 26 جولائی کو شیڈول ہیں۔
آئی سی سی اجلاس میں فیو چرز ٹورپروگرام کے حوالے سے بات چیت ہو گی جس میں بھارتی لیگ کی ونڈو بڑھانے کے معاملے پر بات ہونے کی صورت میں پاکستان اپنے تحفظات کا اظہار کرے گا۔
اجلاس میں رمیز راجا چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
اجلاس کی سائیڈ لائنز پر رمیز راجا اپنے ہم منصبوں سے تفصیلی بات چیت بھی کریں گے۔
تین ملکی ٹورنامنٹس کے انعقاد کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی مختلف بورڈز سے گفتگو کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا انگلینڈاور نیوزی لینڈ کے بورڈز سے دورہ پاکستان کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News