Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامن ویلتھ گیمز، 24 سال بعد کرکٹ کی واپسی

Now Reading:

کامن ویلتھ گیمز، 24 سال بعد کرکٹ کی واپسی

کامن ویلتھ گیمز میں 1998 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب کرکٹ کو دوبارہ اس گیمز کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں اس مرتبہ خواتین کی کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے، یہ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

بین الاقوامی خبروں کے مطابق 8 ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی جو 29 جولائی کو شروع ہو گا ، جبکہ فائنل 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

کامن ویلتھ گیمز میں ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شریک 8 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، اور دونوں گروپس سے اول اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں فائنل فور یعنی سیمی فائنل کھیلیں گی۔

رولز کے مطابق ایک گروپ کی سرفہرست ٹیم دوسرے گروپ میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے سیمی فائنل کھیلے گی۔

Advertisement

سیمی فائنل کے ہارنے والے کانسی کے تمغے کے لیے تیسری پوزیشن کے پلے آف میں آمنے سامنے ہوں گے جبکہ سونے اور چاندی کے میڈلز کا تعین فائنل میں ہوگا۔

گروپ اے: آسٹریلیا، بارباڈوس، بھارت، پاکستان

گروپ بی: انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا

کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ کے میچوں کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ 1998 میں کوالالمپور میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

مردوں کے فائنل میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا آمنے سامنے تھیں، جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔مردوں کی طرف سے 16 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے طور پر – کرکٹ اس سے پہلے کھیلوں میں ایک بار شامل ہو چکا ہے۔

Advertisement

کامن ویلتھ گیمز 2026 کی میزبانی آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کو دی گئی ہے اور توقع ہے کہ ان گیمز میں خواتین اور مردوں کی کرکٹ کو شامل کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر