Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

34 سال کی عمر میں ڈیبیو، 8 گیندوں پر تین وکٹیں

Now Reading:

34 سال کی عمر میں ڈیبیو، 8 گیندوں پر تین وکٹیں

انگلینڈ کے فاسٹ بولر رچرڈ گلیسن نے 34 سال کی عمر میں اپنے ڈیبیو میچ میں 8 گیندوں پر 3 وکٹیں لے کر سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے دائیں ہاتھ کے تیز فاسٹ بولر رچرڈ گلیسن نے بھارت کے خلاف شاندار انداز میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔

رچرڈ گلیسن نے  نے بھارت کے خلاف اپنے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 گیندوں پر روہت شرما، ویرات کوہلی اور رشبھ پنت کو پویلین بھیجا۔

خاص بات یہ ہے کہ رچرڈ گلیسن نے 27 سال کی عمر تک پیشہ ور کرکٹ نہیں کھیلی، اور تو اور وہ تقریباً 8 ماہ پہلے چوٹ کے سبب ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے اس مقابلے میں ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

بھارت کے کپتان روہت شرما نے رشبھ پنت کے ساتھ اوپننگ کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں نے 49 رنوں کی شراکت کی۔

اس شراکت کو گلیسن نے اپنے پہلے ہی اوور میں توڑا۔ گلیسن نے اننگ کے پانچویں اور اپنے پہلے  اوور کی پانچویں گیند پر روہت شرما کو بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔

گلیسن نے اننگ کے ساتویں اور اپنے دوسرے اوور میں کمال دکھایا اور مسلسل دو گیندوں پر ویرات کوہلی اور رشبھ پنت کو پویلین بھیج دیا۔

گلیسن کی پہلی گیند پر ویرات کوہلی کو ڈیوڈ ملان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پھر اگلی ہی گیند پر رشبھ پنت کو وکٹ کے پیچھے بٹلر نے لپک لیا، جس سے ہندوستان کا اسکور 3 وکٹ پر 61 رن ہوگیا۔

اس طرح گلیسن نے اپنے پہلے ہی میچ میں شروعاتی 8 گیندوں پر 3 وکٹ حاصل کئے۔

رچرڈ گلیسن نے اس سے پہلے تک صرف 34 فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور 3.31 کے اکنامی ریٹ سے کل 143 وکٹ حاصل کئے۔

Advertisement

انہوں نے 21 لسٹ اے میچوں میں بھی 28 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ 2016 میں نارتھمپٹن شائر ٹیم کے لئے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اہم رکن رہے اور انہوں نے زبردست کارکردگی پیش کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر