
ملتان اسٹیڈیم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک ٹیسٹ میچ کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔
انگلش ٹیم ستمبر میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ وقت کی کمی اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچ صرف دو مقامات پر منعقد کیے جائیں گے جن میں کراچی اور لاہور شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سترہ سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم 15 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی
تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلش ٹیم نومبر میں دوبارہ تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان واپس آئے گی اور اس موقع پر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک ٹیسٹ میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا چار رکنی سیکیورٹی وفد اتوار کو پاکستان پہنچ رہا ہے جو لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے ساتھ ملتان کا بھی دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ مقامی اور پی سی بی حکام سے ممکنہ انتظامات پر بریفنگ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کنفرم
انہیں راستوں، مقامات اور ہوٹلوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی جبکہ سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں ہی حتمی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ 17 سال بعد انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے جبکہ 15 ستمبر کو انگلینڈ ٹیم پاکستان پہنچے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 22، تیسرا 23 اور چوتھا 25 ستمبر کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: معین علی دورہ پاکستان کے لئے رٹائرمنٹ ختم کرنے کو تیار
دونوں ٹیمیں 26 ستمبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں گی،لاہور میں 28 اور 30 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا آخری میچ دو اکتوبر کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News