Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریشبھ پنت کو پاک بھارت میچ میں کیوں ڈراپ کیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

ریشبھ پنت کو پاک بھارت میچ میں کیوں ڈراپ کیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی
ریشبھ پنت کو پاک بھارت میچ میں کیوں ڈراپ کیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

ریشبھ پنت کو پاک بھارت میچ میں کیوں ڈراپ کیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

ریشبھ پنت کو ایشیاکپ 2022 کے بڑے میچ میں ڈراپ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان گذشتہ روز گروپ اسٹیج کا بڑا میچ کھیلا گیا جس میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اگرچہ بھارتی ٹیم میں کوئی بڑا سرپرائز نہیں تھا لیکن اس میچ میں رشبھ پنت کی غیر موجودگی نے بہت سے لوگوں کو دنگ کردیا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ بمقابلہ بھارت، ریشبھ پنت نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

چونکہ ٹیم میں پہلی پسند کے تمام کھلاڑیوں کی ہی واپسی ہوئی ہے لیکن رشبھ پنت اور دنیش کارتک میں سے کسی ایک کو ہی پلیئنگ الیون میں شامل ہونا تھا تاہم ٹیم انتظامیہ نے اِن فارم دنیش کارتک کو ہی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

          اگرچہ رشبھ پنت ٹیم کے مستقل رکن ہیں لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

رشبھ پنت کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر ٹوئٹر صارفین کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے جس میں صارفین نے ٹیم انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

Advertisement

واضح رہے کہ رشبھ پنت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی اور دنیش کارتک ان کی کپتانی میں کھیلے تھے جب کہ دنیش کارتک کی ٹیم میں واپسی کے بعد یہ پہلی سیریز تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اروشی روٹیلا کا ریشبھ پنت کو کرارا جواب

Advertisement

پاکستان کے خلاف بھارت کی پلیئنگ الیون

پاکستان کے خلاف بھارت کی قیادت روہت شرما نے کی تھی جب کہ کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، بھونیشور کمار، اویش خان، یوزویندر چاہل اور ارشدیپ سنگھ پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان کی پلیئنگ میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہ نواز دھانی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر