ایشیا کپ 2022 کے لیے انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد حسنین 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ لیں گے۔
22 سالہ محمد حسنین 18 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
محمد حسنین اس وقت برطانیہ میں ہیں جہاں وہ دی ہنڈریڈ لیگ میں اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔وہ وہیں سے ٹیم میں شامل ہوں گے۔
AdvertisementHasnain to replace Shaheen in Asia Cup
Read details here ⤵️https://t.co/1BSEfF6KMl
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 22, 2022
دوسری جانب آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہ عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے جو نیدرلینڈز کے خلاف 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ فاسٹ بولر کو ڈاکٹرز نے چار سے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News