Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامن ویلتھ گیمز میں میڈؒلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو قومی کرکٹرز کی مبارکباد

Now Reading:

کامن ویلتھ گیمز میں میڈؒلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو قومی کرکٹرز کی مبارکباد
کامن ویلتھ گیمز میں میڈؒلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو قومی کرکٹرز کی مبارکباد

کامن ویلتھ گیمز میں میڈؒلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو قومی کرکٹرز کی مبارکباد

برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز 2022 جاری ہیں جس میں پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جبکہ جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے برانز میڈل حاصل کیا ہے۔

نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جبکہ انہوں نے 109 کلو گرام کیٹیگری میں نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ہے۔

نوح دستگیر بٹ نے 109 کلو گرام کیٹیگری میں سنیچ کی پہلی کوشش میں 170 کلوگرام وزن اٹھایا، دوسری کوشش میں 173 کلوگرام اور تیسری کوشش میں 174 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

دوسری جانب جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی بریٹن بیچ کو ہراکر برانز میڈل حاصل کیا ہے جبکہ یہ دوسرا موقع ہے جب شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ہیں۔

Advertisement

کپتان بابر اعظم کا مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ان سپر اسٹارز پر بہت فخر ہے، ہمارے تمام کھلاڑی مناسب اسٹرکچر، سپورٹ اور جدید ترین سہولیت کے مستحق ہیں‘۔

Advertisement

محمد حفیظ نے کہا کہ ’نوح دستگیر بٹ اور پاکستان کو کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیتنا مبارک ہو‘۔

Advertisement

فواد عالم نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں آپ لوگوں پر فخر ہے نوح بٹ اور شاہ حسین شاہ، جس لمحے آپ نے تمغہ حاصل کیا تھا تو پس منظر میں پاک سرزمین شاد باد کا ترانہ گونج رہا تھا‘۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ’نوح بٹ نے اپنے والد سے وعدہ کیا تھا کہ وہ گولڈ میڈل جیت کر واپس آئیں گے اور شاہ حسین نے جوڈو میں کانسی کا تمغہ جیت کر اپنے والد حسین شاہ صاحب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی حیرت انگیز، سپر اسپیشل اور واقعی متاثر کن تھا، پاکستان زندہ آباد۔

علاوہ ازیں اوپنر امام الحق کا مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہمارے دونوں ہیروز نوح دستگیر بٹ اور شاہ حسین شاہ کے لیے زبردست تالیاں، جنہوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر