Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف پاکستانی لیجنڈری کھلاڑی انتقال کرگئے

Now Reading:

معروف پاکستانی لیجنڈری کھلاڑی انتقال کرگئے

پاکستان کے لیجنڈ ہاکی کھلاڑی و اولمپیئن مطیع اللہ خان انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مطیع اللہ خان طویل علالت کے بعد 84 سال کی عمر میں اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے، انہوں نے تین اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی، 31 جنوری 1938 کو پیدا ہونے والے مطیع اللہ خان لیفٹ آوٹ کی پوزیشن پر کھیلا کرتے تھے۔

مطیع اللہ خان 1960 میں روم اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے جبکہ وہ ملبورن اولمپکس 1956 اور 1964 ٹویکیو اولمپکس میں کی سلور میڈلسٹ قومی ہاکی  ٹیموں کا بھی حصہ رہے۔

وہ سابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان اولمپیئن سمیع اللہ خان اور اولمپئین کلیم اللہ خان کے چچا تھے، حکومتِ پاکستان نے ہاکی میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں مطیع اللہ خان کو تمغہ امتیاز سے نوازا تھا۔

Advertisement

مطیع اللہ خان گزشتہ چند دنوں سے بہاولپور کے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں داخل تھے، مرحوم  کو نمازِ جنازہ کے بعد بہاولپور میں سپردِ خاک بھی کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر