Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا سیریز میں برتری کا خواب چکنا چور، پاکستان کی فتح

Now Reading:

چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا سیریز میں برتری کا خواب چکنا چور، پاکستان کی فتح
چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا سیریز میں برتری کا خواب چکنا چور، پاکستان کی فتح

چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا سیریز میں برتری کا خواب چکنا چور، پاکستان کی فتح

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا گیا۔

اس میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جب کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 167 رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ ٹیم بھرپور کوششوں کے باوجود بھی یہ میچ جیتنے میں ناکام رہی اور پاکستان نے 3 رنز سے کامیابی اپنے نام کی، میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حارث رؤف کے نام رہا۔

انگلینڈ کا سیریز میں برتری کا خواب ادھورا رہ گیا تاہم دونوں ٹیموں کی سیریز میں 2-2 میچ جیت کر پوزیشن برابر ہے جب کہ اب بھی مزید تین میچز ہونے باقی ہیں۔

Advertisement

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا اور بغیر کوئی وکٹ گنوائے اوپنر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اسکور کو 97 رنز تک پہنچایا۔

بعد ازاں کپتان بابر اعظم 36 رنز بناکر لیام ڈاؤسن کی گیند کا شکار ہوئے جب کہ دوسری وکٹ پاکستان کی 149 رنز پر گری جب شان مسعود 21 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان سب سے زیادہ 67 گیندوں پر 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستاں ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے جب کہ آصف علی 13 اور محمد نواز ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹوپلے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ لیام ڈاؤسن اور ڈیوڈ ولی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

انگلینڈ کی بیٹنگ

انگلینڈ کی ٹیم اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور صرف 14 رنز پر ہی ان کی 3 وکٹیں گر گئیں۔ بین ڈکٹ، ہیری بروک اور کپتان معین علی نے ٹیم کو سہارا دیا لیکن یہ کھلاڑی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بین ڈکٹ 33، ہیری بروک 34، کپتان معین علی 29 اور لیام ڈاؤسن نے 34 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سےحارث رؤف اور محمد نواز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد حسنین 2 اور محمد وسیم نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان الیون

پاکستان ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کی گئی تھیں حیدر علی اور شاہ نواز دھانی کی جگہ آصف علی اور محمد وسیم جونیئر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

Advertisement

علاوہ ازیں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف اور محمد حسنین ٹیم میں شامل تھے۔

انگلینڈ الیون

انگلینڈ کی ٹیم میں الیکس ہیلز کی واپسی ہوئی جب کہ ڈیوڈ ولی اور اولی اسٹون بھی انگلش ٹیم کا حصہ تھے۔

علاوہ ازیں دیگر اسکواڈ میں وکٹ کیپر فل سالٹ، وِل جیکس، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، ریسی ٹوپلے، عادل رشید اور لیام ڈاؤسن شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر