
بھارتی مداح انگلینڈ کی میزبانی میں پاک بھارت سیریز کے خواہشمند
بھارتی مداحوں نے انگلینڈ کی میزبانی میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی خواہش ظاہر کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی آرمی کے فینز کلب کی جانب سے انگلینڈ کی میزبانی میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کو ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی
بھارتی فینز کلب ’دی بھرت آرمی‘ کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’ہم ایک دن پاکستان کا سفر کرنا پسند کریں گے‘۔
🗣We would love to travel to Pakistan one day and support our beloved #TeamIndia from the stands of Lahore, Karachi etc one day soon BUT if that can’t happen, bring it to England…
Make it happen @BCCI @TheRealPCB @ECB_cricket 🙏🏾#BharatArmy #LoveCricket #INDvPAK #COTI 🇮🇳 https://t.co/8YRCb4vyn6
— The Bharat Army (@thebharatarmy) September 27, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم ایک دن کراچی اور لاہور کے اسٹینڈز سے اپنی پیاری ٹیم انڈیا کو سپورٹ کریں گے لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہو تو اسے انگلینڈ منتقل کردیا جائے‘۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز اپنے ملک میں کروانے کی پیشکش کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ نے غیر جانبدار میزبان بننے کی پیشکش کی ہے جب کہ ان خیالات کا اظہار ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو نے پاکستان میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پی سی بی سے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت
رپورٹس کے مطابق بھارت اس تجویز کو قبول کرسکتا ہے کیونکہ ان کے لیے غیر جانبدار میدان پر پاکستان سے کھیلنا سیاسی طور پر زیادہ قابل قبول ہے۔
دوسری جانب یہ بھی رپورٹس ہیں کہ پی سی بی بھارت سے غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کے لیے رضامند نہیں ہے تاہم انہوں نے ای سی بی کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں آئی سی سی اور ایشین ایونٹس میں باقاعدگی سے ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News