Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو اپ سیٹ شکست، سابق کھلاڑیوں کا شدید ردعمل

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو اپ سیٹ شکست، سابق کھلاڑیوں کا شدید ردعمل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو اپ سیٹ شکست، سابقہ کھلاڑیوں کا شدید ردعمل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو اپ سیٹ شکست، سابقہ کھلاڑیوں کا شدید ردعمل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی اپ سیٹ شکست پر شائقین کرکٹ سمیت سابق کھلاڑیوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچز جاری ہیں جس میں آج پاکستان کا مقابلہ گیارہویں نمبر کی ٹیم زمبابوے سے ہوا۔

اس میچ میں قومی کھلاڑیوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت پاکستان کو اس میچ میں 1 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، زمبابوے نے پاکستان شکست دیدی

قومی ٹیم کی اپ سیٹ شکست پر سابق کھلاڑیوں نے شدید ردعمل دیا ہے اور ٹیم انتظامیہ سمیت کھلاڑیوں کو کھری کھری سنادی ہے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم  نے اس میچ کو حیران کن قرار دیا جب کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اس شکست کو شرمناک قرار دیا ہے۔

https://twitter.com/wasimakramlive/status/1585642579931983874

Advertisement

سابق کپتان محمد حفیظ نے اس میچ پر دل ٹوٹنے والے ایموجی بھیجتے ہوئے خاموش رہنے کو ترجیح دی جب کہ قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے شکست کی وجہ ناقص سلیکشن کو قرار دیا۔

محمد عامر نے لکھا کہ ’اب اس شکست کی ذمہ داری کون لے گا، میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ نام نہاد چیئرمین پی سی بی جو کہ خدا بنا ہوا ہے اور نام نہاد چیف سلیکٹر سے جان چھڑائی جائے‘۔

سابق کپتان بوم بوم آفریدی کا زمبابوے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کون اس میچ کے نتیجے کو اپ سیٹ قرار دیتا ہے‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ نے میچ دیکھا ہے تو زمبابوے نے پہلی گیند سے ہی بہترین کرکٹ کھیلی اور دکھایا کہ بیٹنگ پچ پر کم ٹوٹل کا دفاع کیسے کیا جاتا ہے‘۔

Advertisement

انہوں نے زمبابوے کرکٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’یہ جیت آپ کے جذبے اور محنت کو ظاہر کرتی ہے‘۔

واضح رہے کہ اس میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی بلے باز ناکام رہے اور مقررہ اوورز میں 129 رنز ہی بناسکے جب کہ صرف شان مسعود ہی وہ واحد بلے باز تھے جنہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ زمبابوے نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو پہلی بار کسی بڑے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی ہے جس سے قومی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر