Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معین علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات؟

Now Reading:

معین علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات؟

انگلش کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات کو رد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے معین علی کا کہنا ہے کہ  میں اپنے فیصلے کو تبدیل نہیں کروں گا  اور یہ بات کوچ برینڈن میکلم کو بتا  دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میری کوچ سے بات چیت ہوئی  ہے، میں نے کہا سوری میں ٹیسٹ کرکٹ ختم کر چکا ہوں ۔کوچ میکلم  اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہت محنت کی ضرورت ہے جبکہ میں 35 برس کا ہو چکا ہوں ۔

معین علی کا کہنا تھا کہ  میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں ، یہ انصاف نہیں ہو گا کہ میں فیصلہ تبدیل کروں ۔ میں ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ بند کر چکا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے لیے 64 ٹیسٹ کھیلنا اعزاز کی بات ہے  تاہم  میرا انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کھیلنے کا خواب پورا ہو چکا ہے ۔

Advertisement

واضح رہے کہ  معین علی نے  گزشتہ ستمبر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی اگلی ٹیسٹ سیریز پاکستان کے خلاف ہے۔ دسمبر میں راولپنڈی ، ملتان اور کراچی میں تین ٹیسٹ  میچز کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے معین علی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اہل قرار دیا تھا۔

معین علی  نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جوز بٹلر کی غیر موجودگی میں قیادت کی تھی اور  سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر