Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے حارث رؤف کو بہترین بولر قرار دے دیا

Now Reading:

عمران خان نے حارث رؤف کو بہترین بولر قرار دے دیا
عمران خان نے حارث رؤف کو بہترین بولر قرار دے دیا

عمران خان نے حارث رؤف کو بہترین بولر قرار دے دیا

1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’بہترین بولر‘ قرار دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے بنی گالہ جاتے ہوئے اڈیالہ گاؤں میں ہنگامی لینڈنگ کی جب کہ اس موقع پر ان کی گاؤں کے بچوں اور بڑوں کے ساتھ گپ شپ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

https://twitter.com/AllahYar56/status/1578752179028258816?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1578752179028258816%7Ctwgr%5E20415d5427bef7c3f872c54d09b8341ae4927b9f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fimran-khan-heaps-praise-on-excellent-bowler-haris-rauf

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان عوام کے درمیان موجود ہیں جب کہ اس موقع پر بڑی تعداد میں بچے بھی موجود ہیں، عوام میں موجود ایک آدمی نے عمران خان سے ان سے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں بھی پوچھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ کے فائنل میں حارث رؤف نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے بہت سے نئے بچوں کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن انہوں نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی تعریف کی‘۔

سابق وزیر اعظم نے حارث رؤف کو بہترین بولر قرار دیتے ہوئے ان کی تیز بولنگ کی بھی تعریف کی جب کہ اس موقع پر ہجوم میں موجود ایک شخص نے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کی سست بیٹنگ کی ان سے شکایت کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے والے شاہین آفریدی کی غیر موجودگی میں حارث رؤف نے حالیہ دنوں میں پاکستان کے لیے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، حارث رؤف کی ترقی

Advertisement

28 سالہ نوجوان کو ابھی اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنا ہے لیکن وہ وائٹ بال کرکٹ میں بہترین بولروں میں سے ایک ہیں۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بالترتیب انہوں نے 27 اور 62 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر