Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ: افتخار احمد بنگلا ٹائیگرز میں شامل

Now Reading:

ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ: افتخار احمد بنگلا ٹائیگرز میں شامل
ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ: افتخار احمد بنگلا ٹائیگرز میں شامل

ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ: افتخار احمد بنگلا ٹائیگرز میں شامل

پاکستانی آل راؤنڈر افتخار احمد نے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ 2022 کے لیے بنگلا ٹائیگرز کو جوائن کر لیا ہے۔

ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی میزبانی شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا جب کہ لیگ کے میچز 23 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا

Advertisement

لیگ کی فرنچائز بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ پاکستانی بلے باز افتخار احمد نے انہیں چھٹے ایڈیشن کے لیے جوائن کرلیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ایک شاندار ہٹر اور ایک کار آمد بولر اپنے تجربے کے ساتھ پاکستانی آل راؤنڈر افتخار احمد بنگلا ٹائیگرز میں شامل ہونے جارہے ہیں‘۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں جنہیں فرنچائز نے گذشتہ سال سے برقرار رکھا ہے۔ علاوہ ازیں شکیب الحسن، ایون لیوس، کولن منرو، حضرت اللہ ززئی، جوئے کلارک، بینی ہوول اور بین کٹنگ بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ میں ٹیموں نے ستمبر میں ہونے والے ڈرافٹ میں پانچ پاکستانیوں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا تھا جس میں عماد وسیم، وہاب ریاض، اعظم خان، عماد بٹ اور محمد عرفان شامل ہیں۔

لیگ میں عماد وسیم دہلی بلز کیا جانب سے کھیلیں گے جب کہ وہاب ریاض اور اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے۔

ابوظہبی کی ٹیم نے عماد بٹ کو پک کیا ہے جب کہ محمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر