
شاہد آفریدی پاکستان ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے عبوری سلیکشن کمیٹی اعلان کردیا۔
PCB Management Committee appoints interim men's selection committee
Details here ⤵️ https://t.co/dBPYu99c6K
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 24, 2022
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی کا عبوری سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
چار افراد پر مشتمل عبوری سلیکشن کمیٹی میں سابق کرکٹر عبدلرزاق،راؤ افتخار انجم شامل ہیں جبکہ ہارون رشید کنوینئیر کے فرائض سر انجام دیں گے۔
PCB Management Committee has appointed former Pakistan captain Shahid Afridi as the interim Chair of the Men’s National Selection Committee. Other members of the panel are: Abdul Razzaq and Rao Iftikhar Anjum. Haroon Rashid will be the Convener.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 24, 2022
عبوری کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم سلیکٹ کرے گی۔
گراس روٹ کرکٹ کے لیے بڑا فیصلہ
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے گراس روٹ کرکٹ کے لیے بھی بڑا فیصلہ کرلیا۔
مینجمنٹ کمیٹی نے آئین 2019 کے تحت ہونے والی کلب رجسٹریشن اور کلب اسکروٹنی کو ختم کردیا۔ ملک بھر میں 2014 آئین کے تحت رجسٹرڈ کلبز کا اسٹیٹس بحال ہوگیا۔
مزید پڑھیں: چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے فارغ
ملک بھر میں 106 ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز اور 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز بھی بحال ہو جائیں گی۔ مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے سے ملک بھر کے کرکٹ آرگنائزرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی کا 2019 کا آئین معطل کرکے 2014 کا آئین بحال کردیا تھا۔
وزیر اعظم نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاکر چودہ رکنی مینجمنٹ کمیٹی قائم کردی ہے جو بورڈ کے معاملات کو چلائے گی اور 120 روز میں نئے چیئرمین کا تقرر کرے گی۔ بورڈ آف گورننگ کے نئے ارکان کا تقرر بھی کمیٹی ہی کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News