Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شین وارن کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا

Now Reading:

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شین وارن کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا
شین وارن

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شین وارن کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں قومی ترانے کے دوران لیجنڈری لیگ اسپنر  شین وارن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فلاپی ٹوپیاں پہنیں گے۔

رواں برس مارچ میں 52 سالہ شین وارن کی المناک موت کے بعد ایم سی جی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جس میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن کو چند مختلف انداز میں خراج تحسین پیش  کیا جائے گا۔

Advertisement

شین وارن نے اپنے شاندار کیریئر میں ایم سی جی کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کو اپنی پہچان بنالیا۔انہوں نے 1994 میں اس گراؤنڈ میں ایشیز سیریز کے دوران ہیٹ ٹرک کی اور 12 سال بعد اسی گراؤنڈ پر اپنی 700 ویں وکٹ  حاصل کی۔

مزید پڑھیں: شین وارن کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کا دل سوز بیان

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ان کے ٹیسٹ کیپ کا نمبر  350 میچ کے دوران وکٹ کی اسکوائر سائڈ پر پینٹ کیا جائے گا۔

باکسنگ ڈے پر سہ پہر 3 بج کر 50 منٹ پر شین وارن کا ایک گرافک  اسکرین پر دکھایا جائے گا  جبکہ ان کے  کیریئر سے متعقل مختلف پیکجز  بھی میچ  کے دوران دکھائے جاتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: سچن ٹنڈولکر کاشین وارن کی موت سے قبل ہونے والی بات چیت سے متعلق انکشاف

Advertisement

شائقین  سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرکت کے وقت فلاپی ہیٹ پہننے اور شین وارن کی ٹریڈ مارک زنک کریم  لگاکر میدان آنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر